ایران

داعشی درحقیقت امریکی و اسرائیلی سپاہی ہیں

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد در حقیقت امریکہ اور اسرائیل کے سپاہی ہیں جو مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حضرت فاطمہ معصومہ (ع) کے حرم میں مدافع حرم شہیدوں کی یاد میں منعقد مجلس سے خطاب میں سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل اسماعیل قآنی نے کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد در حقیقت امریکہ اور اسرائیل کے زرخرید سپاہی ہیں جو مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سنہ 2000 میں جب حزب اللہ لبنان نے امریکی اور اسرائیلی فوجویں کو لبنان سے ماربھگایا اس وقت سے اسلامی مقاومت کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ پالیسی تبدیل ہوگئی اور انھوں نے سلفی وہابی اور سعودی عرب کے حامی گروہوں پر سرمایہ لگانا شروع کردیا اور اسرائیل مخالف محاذ کو کمزور کرنے کے لئے دشمنوں نے داعش اور اس جیسی دوسری تنظیموں کو تشکیل دیا جس کی وجہ سے سامراجی طاقتوں نے شام و عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو براہ راست جنگوں میں شکست ہوئی تو اس نے اسلام کے نام پر داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کو تشکیل دیا جو آج مسلمانوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پر امیرکہ اور اسرائیل کہ اتھ نمایاں ہے اور علاقہ کے امریکی اتحادی عرب ممالک بھی داعش کو مدد فراہم کررہے ہیں لہذا داعش امریکی اتحاد کا عسکری ونگ ہے سلفی وہابی تکفیری در حقیقت امریکی اور اسرائیلی سپاہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button