شام میں100 سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک
شام کے جنوبی علاقے السویدا میں فوج نے حملے کرکے ایک سو سے زائد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج نے جمعرات کو جنوبی صوبے السویدا میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنادیا- صوبہ السویدا کے علاقے الثعلہ میں دہشت گردوں نے ایرپورٹ پر قبضہ کرنے کے لئے حملہ کیا تھا – ان جھڑپوں میں ایک سو بائیس تکفیری دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے- ایک مقامی عھدیدار نے دہشت گردوں کے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے کہ الثعلہ ایرپورٹ پر ان کا قبضہ ہوگیا ہے- ادھر شام کی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ جنوبی صوبے درعا میں فوج کی بمباری میں انیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ شام کی فضائیہ شمال مغربی صوبے ادلب اور مرکزی علاقے حمص میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے- فضائیہ کی کاروائیوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-