عراق

عراق میں داعش نے ایک سو شہریوں کا قتل عام کردیا

امریکا اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شمالی علاقے میں ایک سو افراد کو شہید کردیا-
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی صوبے نینوا میں آپریشنل کمانڈر نجم الجبوری نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے اس صوبے کے ایک سو باشندوں کو گولی مار کر شہید کردیا ہے- داعش کے تکفیریوں نے کئی دن قبل بھی شہر موصل کے جنوب میں واقع فوجی چھاؤنی الغزلان میں ایک سو تیس افراد کا قتل عام کردیا تھا- ان افراد میں زیادہ تر فوجی تھے- نجم الجبوری نے کہا کہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا وقت ابھی معین نہیں کیا گیا ہے تاہم موصل میں داعش پر اچانک حملہ کیا جائے گا- قابل ذکر ہے کہ امریکا، ترکی اور آل سعود کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش نے سابق بعثی عناصر کے تعاون سے دس جون دوہزار چودہ کو شہر موصل پر قبضہ کرلیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button