یمن

سعودی عرب کے دو صوبوں "کوہ الدود” اور "الغاویہ” پر یمنی فوج کا کنٹرول

یمنی فوج کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ فوج اور عوامی رضاکاروں نے یمن کی سرحد پر واقع سعودی عرب کے صوبہ جازان کے دو علاقوں "کوہ الدود” اور "الغاویہ” پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یمنی فوج اور رضاکاروں نے جمعرات کو صوبہ جازان میں سعودی عرب کی تین سرحدی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب نے بدھ کے روز یمنی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا- سعودی عرب نے کہا ہے کہ جازان کے جنوبی سرحدی علاقے الحرث میں یمن کے سرحدی دستوں کے ساتھ بدھ کی شام ہونے والی جھڑپ میں دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں- ادھر یمنی عوام پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا-
اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح یمن کے جنوبی شہر تعز پر ایک بار پھر حملہ کیا جس میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور ایک سو دس سے زیادہ زخمی ہوگئے- دریں اثنا پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ عدن پر ہونے والے سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم سے کم بیس عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں- دوسری طرف الحدث ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کے مسلح حامیوں کا ایک لیڈر محمد حسین عشال ہلاک ہوگیا ہے- رپورٹ کے مطابق محمد حسین عشال تعز شہر میں عوامی تحریک انصاراللہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہوا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button