کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار افراد کو دھماکہ خیز مواد کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کرلیا۔ مشرقی بائی پاس کے قریب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف سی ترجمان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرقی بائی پاس سے ایف سی نے جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، ان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔








