مشرق وسطی

شام: درعا میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اردن کی سرحد کے قریب واقع شام کے صوبۂ درعا کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد ایک فوجی چھاؤنی میں گھسنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کو شام کی فوج نے ناکام بنا دیا- درعا فوجی چھاؤنی کے قریب منگل کی صبح سے ہی شام کی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں- شام کی فضائیہ نے بھی درعا اور مشرقی کرک میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں- شام کی فضائیہ نے حمص شہر کے مضافات میں الوعر کے علاقے پر بھی بمباری کی ہے جبکہ صوبۂ حمص کے شمال مشرقی علاقے میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے ۔تدمر شہر کے قریب بھی شام کی فوج اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی- اس جھڑپ میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button