یمن

یمن: سعودی عرب اور بحرین کا پہلا زمینی حملہ ناکام

یمنی فوج نے بحرینی فوج کی مدد سے کیا جانے والا سعودی عرب کا پہلا زمینی حملہ ناکام بنا دیا-
یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد و حمایت سے پیر کی سہ پہر شمالی یمن کے علاقے حرض میں سعودی فوجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا- اس رپورٹ کے مطابق سرحدی علاقوں پر یمن اور سعودی عرب کی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے جگہ جگہ پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ادھر کویت کی الجریدہ ویب سائٹ رپورٹ دی ہے کہ بحرینی فوجیوں کی بھی ایک بڑی تعداد سعودی عرب پہنچ گئی ہے جسے یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ سعودی حکام نے سرحدوں پر موجود اپنی فوجوں کو مسلح کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button