مشرق وسطی

لبنان اور شام کے دو تہائی سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا

حزب اللہ اور شام کی فوج نے مشترکہ کارروائی جاری رکھتے ہوئے مختلف سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔
المنار ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کے دو تہائی مشرقی سرحدی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ رپورٹ کے مطابق مغربی شام میں واقع القلمون اور مشرقی لبنان کی عرسال پہاڑیوں میں فوجی کارروائی بدستور جاری ہے۔ المنار ٹی وی چینل کے مطابق اب تک اس علاقے میں پانچ سو بارہ مربع کلو میٹر کے علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران حزب اللہ اور لبنان کی فوج نے مشترکہ کارروائی جاری رکھی اور شمال مشرقی لبنان میں واقع سرحدی علاقے عرسال کی مختلف اسٹریٹیجک پہاڑیوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔ عرسال، قلمون اور لبنان کے دیگر سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کی کاروائی اور کامیابی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو مسلسل شکست کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button