عراق

عراق: بم دھماکے میں گیارہ فوجی شہید

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بم دھماکے میں گیارہ فوجی شہید ہوگئے-

سومریہ نیوز ایجنسی نے بغداد آپریشن کے کمانڈر سعد معن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں گیارہ فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں- موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ ابوغریب کے علاقے میں واقع اسلحے کے گودام میں ہوا- رپورٹ مین سعد معن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے صوبۂ الانبار میں واقع الکرمہ کے علاقے میں آپریشن کر کے پینسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- آپریشن کے دوران عراق کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اس علاقے میں چوراسی بموں کا بھی پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنا دیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button