مشرق وسطی

شام کی فوج کا دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپریشن

شام کی فوج نے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا-

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جمعے کے دن اپنے ملک کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- شام کی فضائیہ نے بھی دمشق کے مضافاتی علاقے مشرقی غوطہ میں تکفیری دہشت گردوں کے توپ خانے اور خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا- دوسری جانب شمالی حسکہ میں راس العین کے مضافات میں کرد رضاکاروں نے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد متعدد دیہاتوں کو آزاد کرا لیا اور وہ دیگر علاقوں کی آزادی کے لئے اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button