مشرق وسطی

بحرین: مسلح حملہ آوروں کے حملے میں ایک شیعہ جوان شہید

بحرین میں امام زمانہ عج کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے پمفلٹ تقسیم کرنے والے ایک شیعہ جوان کو شہید کر دیا گیا-

الیوم الثامن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک شیعہ جوان امام زمانہ عج کے یوم ولادت با سعات کی مبارک باد کے پمفلٹ تقسیم کر رہا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو کے وار کر کے اسے زخمی کر دیا- اس جوان کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا- واضح رہے کہ بحرین میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے موقع پر اہل تشیع کو مختلف طرح کے حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے- ان پر یہ حملے آل خلیفہ حکومت کے کارندے یا انتہا پسند افراد کی جانب سے کئے جاتے ہیں- بحرین کے اہل تشیع کو اپنے ملک میں بہت سی پابندیوں کا سامنا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button