یمن

سعودی عرب کا علاقہ ظہران یمن کے زلزال میزائلوں سے لرز اٹھا

یمن کی فوج نے سعودی عرب کی فضائی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے علاقے ظہران پر زلزال میزائل داغے ہیں-

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فوجیوں نے عوامی کمیٹیوں کی مدد کے ساتھ سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں واقع ظہران کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر زلزال اور گراڈ میزائل برسائے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق یمن کے زلزال میزائل ظہران کے علاقے میں واقع علب گزرگاہ کے قریب الحمامہ فوجی اڈے پر گرے- یمن کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ ان حملوں میں سعودی عرب کے متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں- المسیرہ ٹی وی چینل نے رواں ہفتے کے آغاز میں زلزال میزائلوں کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کیں تھیں اور کہا تھا کہ یہ میزائل یمن نے خود تیار کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button