لبنان

اسلامی انقلاب کے بعد جوانوں کے لئے نئے افق کھلے ہیں، سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تمام مسلمانوں بالخصوص جوانوں کے سامنے نئے افق کھلے ہیں-

رپورٹ کے مطابق بیروت میں مرحوم آیت اللہ محمد تقی بہجت کی شخصیت پر کانفرنس ہوئی ہے جس سے سید حسن نصراللہ نے خطاب کیا ہے-
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے آیت اللہ بہجت کی شخصیت پر کانفرنس سے خطاب میں سب سے پہلے مسلمانوں کو نیمہ شعبان حضرت امام مھدی علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی- سید حسن نصراللہ نے اس اجتماع سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا- ان کا خطاب المنار ٹی وی سے براہ راست نشر ہوا- سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تمام مسلمانوں بالخصوص جوانوں کے سامنے نئے افق کھلے ہیں- انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی کو رہبر یا مرجع منتخب کرنا ہو تو نہایت احتیاط کرنی ہوگی اس لئے کہ اس شخص کا اجتہاد، تقوی اور معرفت کے اعلی ترین درجے پر ہونا ضروری ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button