عراق

داعش نے مشرقی الرمادی کے شہریوں پر پانی بند کردیا

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے الرمادی ڈیم پر قبضہ کرکے اس شہر کے مشرقی علاقے کے باشندوں پر پانی بند کر دیا-

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے الرمادی ڈیم کے تمام دریچے، جو دریائے فرات کی جانب کھلتے تھے، بند کر دیئے ہیں اور الرمادی کے مشرقی علاقوں میں پانی کی سپلائی بند کر دی ہے۔ ارم نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے سلامتی کے مشیر بریگیڈیئر ‘عزیز خلف الطرموز’ نے منگل کے روز اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہفتے قبل الرمادی ڈیم پر قبضہ کیا ہے اور اس کے تمام دریچے بند کر دیئے ہیں جس سے الخالدیہ اور الحبانیہ علاقوں کے لئے پانی بند ہو گیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان دونوں علاقوں کا کنٹرول عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھ میں ہے اور دریائے فرات کے پانی کی سطح بھی کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش گروہ، ان دونوں علاقوں کا پانی بند کر کے ان علاقوں کے عوام کو پیاسا رکھنا چاہتا ہے تاکہ ان کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button