لبنان

دمام دھماکہ گمراہ کن افکارکے حامل افرادنے کروایا۔ شیخ قاسم نعیم

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہاہے کہ ہم غاصب اسرئیل اوراس کے پیروکاروں کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے اورعنقریب اس میں ہم کامیاب ہوں گے۔

العھد نیوزرپورٹ کے مطابق آج حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے الصادق اسکولز کے تحت منعقدہ ایک جشن سے خطاب میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ آج دین اسلام کی شکل وصورت تبدیل کرکے رکھ دیاگیاہے ،اوراسلام کے جھوٹے دعویدار علم اسلام کواٹھا کردنیا میں اس کی توہین کرتے پھرتے ہیں،لیکن الحمدللہ اس کے مقابلے میں مقاومت اسلامی دین اسلام کے حقیقی پیروکارہے،وہ انسانیت کے لئے عزت وکرامت کی زندگی کے خواہاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ افسوس ہے آج دہشت گردتنظیم داعش اورالنصرہ نے دین اسلام کے حقیقی چہرے کومسخ کرکے رکھا ہواہے،اورلوگوں کودین خداوندی سے دوررکھاہواہے۔
انہوں نے کہاکہ ایساکبھی بھی نہیں ہوتاہے کہ کوئی حقیقی مسلمان دوسرے مسلمان کوذبح کرڈالے،بچوں کومادریں اورعورتوں کویرغمال بنائیں،اوردنیامیں دین اسلام کوبدنام کریں،حقیقی مسلمان تووہ ہوتا ہے جودین اسلام کی دفاع کرتاہے،اوراخلاق اسلامی سے اپنے آپ کومزین کرتاہے۔
انہوں اس موقع پرایک سوال کرتے ہوئے کہاکہ2000ء میں غاصب اسرائیل کے قبضے سرزمین لبنان کوکس نے آزادکرایا؟یہ بات یادرکھیں کہ اسے دنیاکے کوئی ملک یاکوئی ڈپلومیسی آزادنہیں کراسکتاتھا، سویہ اعزازصرف ہمارے لئے ہے،لیکن دشمن ہم سے یہ شرف چھیننا چاہتاہے،وہ ہمیں اخلاق،عزت وکرامت سے مزین ہونے کوہرگزپسند نہیں کرتےہیں،وہ چاہتے ہیں کہ ہم ان کے پیروکاربنیں،لیکن ہم ایساہرگزنہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاسعودی عرب کے شہردمام میں واقع مسجد الامام حسین ۔ع۔ میں کادھماکہ ایک گمراہ کن افکارکے حامل افراد نہیں کروایا،کس نے کروایا؟ یقینا داعش ہی نے کروایاہے۔
انہوں نے کہاکہ آپ لوگ غاصب اسرائیلی قیادت نیتن یاہو کی تقاریرتوسن لیں جس میں وہ کہتاہے کہ داعش ہمارے لئے خطرہ ہے،لیکن وہی اسرائیل فوراشام کے علاقہ قنیطرہ میں اس کی امدادکوپہنچ جاتاہے

متعلقہ مضامین

Back to top button