ایران

ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا:ایران

ایران کی عوامی رضاکار فورس "بسیج” کے سربراہ محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سرحدوں پر ہونے والی ہر طرح کی جارحیت کا بہت شدید جواب دے گا-

اطلاعات کے مطابق عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیر محمد رضا نقدی نے جمعرات کی رات مشہد میں ایک کانفرنس کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سرحدوں پر ہونے والی ہر طرح کی جارحیت کا بہت شدید جواب دے گا- انہوں نے علاقے میں پراکسی جنگوں کے امریکی اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان جنگوں کا دائرہ ایرانی سرحدوں تک وسیع کیا گیا تو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بہت شدید جواب دیں گی- انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جب علاقے میں اپنے اہداف کو حاصل نہ کرسکا تو اپنی ناکامیوں کا ازالہ کرنے کے لئے تکفیری گروہوں کی حمایت اور پراکسی جنگوں کا آغاز کردیا- بریگیڈیر محمد رضا نقدی نے کہا کہ سامراجی طاقتوں اور دشمنوں نے گزشتہ چھتیس سال کے دوران ایران کے خلاف مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے اور جنگیں بھڑکائیں لیکن ایرانیوں نے ان کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button