سعودی عرب،شاہی خاندان کے شہزادوں کے درمیان پھر رسہ کشی شروع۔

28 مئی, 2015 00:00

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} سعودی عرب میں شاہی خاندان کے درمیان ایک مرتبہ پھرایک دوسرے کے اوپر الزامات کی برسات شروع ہوئیں۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق سعودی نائب ولی عہد محمدبن سلمان کے چچازادبھائی سعودبن سیف النصرکی جانب سے ان پر کروڑوں عوامی مال کھانے کاسنگین الزم عائدکیاگیاہے،اس حوالے سے آج انہوں نے محمدبن سلمان کوتذلیل کرتے ہوئےچھوٹاجنرل کاخطاب بھی دیاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ انہوں نےآج ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس چھوٹاجنرل نے وزارت دفاع سے کوئی کم دولت تھوڑا لوٹا ہےجوأرامكو آئل رفاینڈ کمپنی سے بھی لوٹناشروع کیا؟
انہوں نے کہا کہ محمدبن سلمان نے تاریخ میں پہلی باراس کمپنی میں اپنی ایک خودساختہ کمیٹی بنادیاہے جس کاسربراہ خوداپنے آپ کورکھا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوامی دولت کولوٹاجاسکے۔
خیال رہے آرامکوکمپنی دنیاکی سب سے بڑی آئل کمپنیوں میں شمارہوتی ہے جس کی روزانہ آمدنی کروڑوں ڈالرمیں ہوتی ہے۔

4:42 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔