مشرق وسطی

بحرین،عوام کی جانب سے حکومت کے خلاف اعتراضات خوش آئندہے۔ شیخ الدیھی

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} بحرین کی الوفاق پارٹی کے نائب سربراہ شیخ حسین الدیھی نے اس وقت ملک کے گوشہ وکنار سےحکومت کے خلاف اٹھنے والےاعتراضات کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کوبحران سے نکالنے کے لئےاس کے علاوہ اورکوئی چارہ نہیں ہے تاہم یہ اعتراضات حق بجانب ہوں۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق شیخ حسین الدیھی نے آج اپنے ایک تویٹر پیغام میں کہاہے کہ اس وقت ملک کے بالعموم عوام کی جانب سے ظالم حکومت کے خلاف اٹھنے والی آواز خوش آئندہے اس لئے کہ ان کی یہ خواہش ہے کہ ملک کوان جاری بحرانوں سے نکالاجائے۔
انہوں نے کہاکہ تاہم مجھے اس بات پرتعجب ہے کہ ان آوازوں میں بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام حل موجودنہیں ہے۔
انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ملک کی تمام بڑے علماء،سیاستدانوں نے کبھی بھی کسی کے لئے دروازہ بند نہیں کیاہے کیونکہ یہ تمام دراصل ہمارے اسیر سربراہ شیخ علی سلمان ہی کی تربیت کانتیجہ ہے،لیکن حکومت ان کے مطالبات کوسمجھنے کی کبھی بھی زحمت ہی نہیں کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button