عراق

عراق،داعشی دہشت گردوں نے ایک ایزدی خاتون کوزندہ جلادیا۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}سرزمین عراق میں سرگرم دہشت گردتنظیم داعش کی جانب سے معصوم شہریوں پرآئے روزنت نئے مظالم جاری ہے جہاں آج ایک ایزدی خاتون کوجنسی عمل سے انکارکرنے کی وجہ سے زندہ جلادی گئی ہے۔

العالم نیوزچینل نے ڈیلی میل کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ داعشی دہشت گردوں کی جانب سے عراق کے مظلوم ایزدیوں پرآئے روزظلم وبربریت کی ایک نئی کہانی شروع ہوجاتی ہے،جہاں برطانوی اخبارڈیلی میل کے رپورٹ کے مطابق ایک20سالہ لڑکی اس وقت ان دہشت گردوں نے زندہ جلاڈالا جب اس نے ان کے ساتھ جنسی عمل انجام دینے سے انکارکیاتھا۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ کے نائب سربراہ زینب بانجوراکاکہناتھا کہ داعشی دہشت گردوں نے یہاں کے خواتین کے ساتھ انتہائی وحشیانہ سلوک کیاہے جوکہ ناقابل معافی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button