اہم ترین خبریںایرانعراق

علی باقری کی عراقی صدر سے ملاقات، دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر تاکید

شیعیت نیوز:ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی نے عراق میں میزبان ملک کے صدر عبد اللطیف جمال رشید سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات اور فلسطین سمیت علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عراقی صدر نے بغداد اور تہران کے درمیان اقتصاد، تجارت، سیاحت اور توانائی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:صہیونی دشمن کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، عراقی استقامت

انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بحران سے پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔

عبداللطیف نے عراق کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ بغداد فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر ایرانی عبوری وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعاون دونوں ملکوں کے علاوہ پورے خطے کے لئے فایدہ مند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button