یمن

یمن پرسعودی جارحیت جاری،کئی معصوم شہری شہید،درجنوں مکانات تباہ۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} یمنی وزارت صحت کے دفترسے جاری بیان کے مطابق آج دارالحکومت صنعاء کے السبعین پرسعودی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہیدہونے والے مظلوم یمنیوں کی تعداد54کوپہنچ گئی ہے جبکہ 320 افرادزخمی ہوئے ہیں۔

العالم نیوزچینل رپورٹ کے مطابق آج سعودی عرب کی جانب سے یمن کی دارالحکومت صنعاء کے علاقے جبل النھدین اورحصبة پرکئی فضائی حملے کئے گئے جس کےنتیجے میں کئی معصوم شہری شہیدہوئے ہیں جبکہ درجنوں کی تعدادمیں مکانات بھی تباہ ہوچکے ہیں۔
یمنی خبررساں ایجنسی کے مطابق ادھرغربی یمن کے صوبہ ذمارمیں واقع علاقے الحدیدۃ کوبھی نشانہ بنایاگیا اسی طرح صوبہ حجة کے علاقے کیل المیرکے علاقوں پرمیزائیل گرائے گئے جس کے نتیجے مین درجنوں معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button