یمن کے صوبہ تعزپرسعودی فضائی حملے،ایک ہی خاندان کے9افراد شہید۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} سرزمین یمن پرسعودی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں مزیدکئی افراد شہید ہوئے جن میں اکثریت عورتوں اوربچوں کی ہے۔
العالم نیوزچینل رپورٹ کے مطابق ظالم آل سعودکی جانب سے یمن پروقفے وقفے سے فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں آج صوبہ تعزمیں ایک ہی خاندان کے9افرادشہید ہوئے۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ یمن کےمغربی صوبہ تعزکے جبل صبر پرکیے گیے اس حملے میں شہیدہونے والے افرادمیں6بچے اور2عورتیں شامل ہیں جبکہ اس واقعے میں20سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ دوسرے صوبوں میں بھی سعودی فضائی حلمےجاری ہیں جس کے نتیجے میں22 افراد شہیدہوئے ہیں جن میں بھی عورتیں اوربچے شامل ہیں، جبکہ61افرادزخمی ہوئے ہیں۔








