لبنان

حزب اللہ کے2شہیدمحمدحسین اورعدنان سبلینی سپردخاک

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}لبنان کی مقاومت اسلامی کے2شہیدمحمدحسین محمدشقیراورشہیدمجاہد عدنان سبلینی جو پچھلے دنوں اپنے فرائض جہادی کی ادائیگی کے دوران شہیدہوئے تھے جنہیں آج آہوں اورسسکیوں میں اپنے اپنے آبائی بستیوں میں سپردخاک کئے گئے۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق شہیدمحمد حسین کے تشییع جنازے میں اہل جبانۃ کےہزاروں افرادنے شرکت کی جن میں مقاومت اسلامی کے جوان،علمائے دین،وزراء اورزندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے مخلتف افراد شامل تھے،شہیدکو آہوں اورسسکیوں میں روضۃ الحوراء،زینب۔ع۔ میں سپردخاک کیاگیا،جبکہ ادھرعدنان سبلینی کاجنازہ شیخ راغب حرب ہسپتال سے اٹھا جوہزاروں افرادکی معیت میں شہید کے آبائی علاقہ الغازیۃ پہنچا جہاں حزب اللہ کے جوان سمیت مختلف مقاومتی اسلامی کے فرزندان،علمائے کرام اورزندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی اورشہیدکاجنازہ امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد کے فلگ شگاف نعروں کی گونج میں سپردخاک کیاگیا، شہید کی نمازجنازہ سیدمحمدالسیدکی امامت میں اداکی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button