پاکستان

طالبان بھارت کے لئے پاکستان سے لڑ رہے ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان بھارت کے لیے پاکستان میں لڑ رہے ہیں۔ بلوچستان کی شورش میں بھی انڈیا کا ہاتھ ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ چل رہا ہے۔ نام نہاد جمہوریت کا علمبردار ملک بھارت خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔ اور پراگسی وار لڑ رہا ہے۔ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” اور پاکستان میں دہشت گردوں نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان، بھارت کے لیے پاکستان میں جنگ لڑ رہی ہے۔ طالبان بھارتی پراگسی کے طور پر پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔ وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان کی شورش میں شرپسندوں کو بھارت کی مدد حاصل ہے۔ یہ صورت حال اُس وقت شروع ہوئی جب سے ضرب عضب شروع ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button