جی بی الیکشن میں مسلم لیگ نون اور پی پی کو شکست کے آثار واضح دکھائی دینے لگے ہیں، ناصر شیرازی

26 مئی, 2015 00:00

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو اپنی شکست کے آثار واضح دکھائی دینے لگے ہیں اور اب یہ دونوں پارٹیاں مالی فوائد دے کر دوسروں سے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام عزت مند ہیں، یہ اپنے ضمیر کا سودا کبھی نہیں کریں گے، مفاد پرست عناصر کی یہ مذموم کوشش یہاں کے غیور عوام کی کھلی توہین ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے اخلاص، کردار اور محبت کی دولت سے ان کے دل جیت لئے ہیں، یہاں کے باسی عزت نفس کے متمنی ہیں، ہم نے انہیں عزت بھی دی اور احترام بھی۔ ہمارے بھرپور انتخابی اجتماعات اس حقیقت کا واضح اظہار ہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگ ہمارے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں۔ ناصر شیرازی نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے امیدواروں کو نااہل قرار دیں، جو ووٹ خریدنے کے لئے لوگوں کے گھروں میں پیسے لے کر جا رہے ہیں۔

10:45 شام مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔