پاکستان

کوئٹہ میں وہی دہشتگرد تنظیم شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ہے جو آل سعود کے دوست ہیں

دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کریں ،کوئٹہ میں جان بوجھ کر ملت تشیع کو نشانہ بنایا جارہاہے، کوئٹہ میں وہی دہشتگرد تنظیم شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ہے جو آل سعود کے دوست ہیں، حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی سرپرستی اور ان کے خلاف آپریشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں، یہ بات علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں آجی جی آفس کے سامنے ایم پی اے آغا رضا کی سربراہی میں جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب میں کہی، کوئٹہ میں آج صبح ہزار شیعہ قمبر علی کی شہادت کے خلاف اآئی جی آفس پر دھرنا جاری ہے، جسکی سربراہی مجلس وحدت مسلمین کے ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا کررہے ہیں، اس دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹیلی فونک خطا ب کیا اور دہشتگردی کی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button