پاکستان

خپلو مشہ بروم کی سیٹ جیت کر ناصر ملت کو تحفہ کے طورپر پیش کریں گے، امیدوار خپلو

مجلس وحدت مسلمین نے خپلو سے نور بخشیہ فکر کو ترجیح دیتے ہوئے ٹکٹ مکتب نور بخشی سے تعلق رکھنے والوں کو دے کر دل جیت لئے ہیں، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان میں وہ واحد جماعت ہے جس کے پلیٹ فارم سے ہر مکتبہ فکر انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ ہم خپلو مشہ بروم کی سیٹ جیت کر ناصر ملت کو تحفہ کے طورپر پیش کریں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خپلو کے امیدوار اسحاق ثاقب نے خپلو میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مستضعفین کی جماعت ہے۔ انشاء اللہ ایم ڈبلیو ایم 8 جون کو بڑی پارٹی کے طور پر ابھرے گی اور اہلیان خپلو کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا خاتمہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button