پاکستان

اسلامی تحریک پاکستان گلگت حلقہ 2 کے مرکزی آفس کا افتتاح ، کارکنان 94 کی تاریخ دوبارہ دہرانے کیلئے تیار رہے

اسلامی تحریک پاکستان گلگت حلقہ 2 کے مرکزی آفس کا افتتاح کردیا گیا۔ خومر میں سید اعجاز کاظمی نے سینکڑوں کارکنوں اور عمائدین کی موجودگی میں فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اسلامی تحریک گلگت ڈویژن کے صدر شیخ سجاد قاسمی نے کہا کہ اسلامی تحریک 15 سال بعد ایک مرتبہ پھر آئندہ انتخابات میں وارد ہورہی ہے ۔ ہماری جماعت خطے کی بڑی جماعت ہے ۔آئی ٹی پی علاقے کے عوام کی پسندیدہ جماعت ہے ۔ عوام کی طاقت سے آئندہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرینگے ۔
تقریب سے اسلامی تحریک کے رہنما شیخ فدا حسین نے کہا کہ کارکنوں کو اب مزید فعال ہونیکی ضرورت ہے کیونکہ ہماری جماعت کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی کوشش کورہی تھی جو کہ ناکام ہوا۔ کارکنان 94 کی تاریخ دوبارہ دہرانے کیلئے تیار رہے ۔اس موقع پر اسلامی تحریک حلقہ دو کے امیدوار سخی احمد جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی کی کامیاب ریلی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں ۔ ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے گئے ۔اب یہ قافلہ روکنے والا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام اور کارکنوں کی سپورٹ سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرونگا۔بھر پور سپورٹ کرنے پر عوام کا شکرگزار ہوں ۔تقریب سے حاجی شاہ رئیس خان اور حاجی جوہر علی نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button