پاکستان

تکفیری دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کررہےہیں، آئندہ نسلوںکومحفوظ پاکستان دینگے،پرویزرشید

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مذہب ،قرآن کی تعلیم اورحضورﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہے ، یہ راستہ کسی کی زندگی لینے نہیں بلکہ زندگیاں دینے والا ہے،حکومت ،پاک فوج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کررہے ہیں‘آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان دیں گے‘اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل کرنے میں تقسیم نہیں کرتاتوہم کیوں تقسیم اورفرقوں میں بٹے ہوئے ہیں‘ اسلام کا پیغام پہنچانے کے لیے وہ راستہ اختیار کیا جائے جو قرآن و سنت کے عین مطابق ہے‘عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ‘ 2015میںپی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن ہوسکتے ہیں ۔وہ اتوار کو الخلیل قرآن کمپلیکس کالج روڈ راولپنڈی میں تقسیم اسناد و دستار بندی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ مدارس سے میرا40سال پرانا تعلق ہے ‘اسلام لوگوں کی زندگی بچانے کا درس دیتا ہے‘دہشت گردی سراسرگھاٹے اورنقصان کا راستہ ہے‘ ہم صرف اپنے نہیں بلکہ دہشت گردوں کے بچوں کو بھی محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں‘سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں نے لاہور میں حملہ کیالیکن سری لنکن ڈاکٹرز ڈینگی کا شکار پاکستانیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے پاکستان آئے‘سری لنکن ڈاکٹروں نے جو ہمارے ساتھ کیا یہ وہی تعلیم ہے حضورؐ نے جس کی تلقین کی تھی‘علماء دوریاں اور نفاق پیدا کرنے والی باتوں سے احتراز برتتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button