پاکستان

مساجد و امام بارگاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام دشمن ہیں ,مولانا شہنشاہ حسین نقوی

خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ مساجد و امام بارگاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام کے کھلے دشمن ہیں اور جو لوگ بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ علمی و ادبی نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مسجدپر خودکش حملہ سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے جس کا مقصد شیعہ مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا کر نا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ و عالمی برادری سے کہا کہ اس قسم کی حرکات کا نوٹس لے اور ایسے عناصر کی سرکوبی کی جائے جو خطے کا امن تباہ کرنے کیلئے اوچھی حرکتیں کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button