پاکستان

عزاداری کرنا جرم: امام موسیٰ کاظم کی شہادت پر عزاداری کرنے کے جرم میں مومنین پر مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان میں عزاداری کے ایک اور جلوس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ دمہ پہاڑ پور پولیس نے مٹھہ پور کلاں میں شہادت امام موسیٰ کاظم کے سلسلے میں نکالے جانیوالے جلوس پر شرکاء جلوس کیخلاف درج کیا ہے۔ تھانہ پہاڑ پور میں ایس ایچ او ذوالفقار علی نے 341-153/147-149PPC کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ 14 مئی 2015ء کو مٹھہ پور کلاں میں شہادت امام موسیٰ کاظم کے سلسلے میں زمرد حسین شاہ اور دیگر شرکاء نے تھلہ امام رضا (ع) سے تھلہ امام حسین (ع) مٹھہ پور کلاں تک غیر قانونی جلوس نکالا ہے۔ واضح رہے کہ شہادت امام موسیٰ کاظم (ع) کی مناسبت سے عزاداری کا یہ روایتی جلوس عرصہ کئی سال سے برآمد ہوتا ہے۔ ڈی آئی خان پولیس کی جانب سے عزاداری کے جلوسوں پر اس سے قبل بھی کئی مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان مولانا فضل الرحمن کا سیاسی گھڑسمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button