یمن

اس جارحیت نے سعودی حکومت کے اصلی چہرے کوعیاں کیاہے۔ سیدالحوثی

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}تحریک انصاراللہ کے سربراہ سیدعبدالملک الحوثی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کی بڑھتی ہوئی مظلومیت نے ظالموں کوذلیل ورسواکرکے رکھ دیاہے اور یمن پرسعودی جارحیت نے آل سعود کی حکومت کی اصلی حقیقت کاانکشاف کیاہے۔

العالم نیوزچینل رپورٹ کے مطابق سیدعبدالملک الحوثی نے گزشتہ شب ٹیلی ویژن پرخطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اب تویمنی عوام کے لئے یہ بات روزروشن کی عیاں ہوگئی ہے کہ سعودی عرب یمن کے لئےکس قدرخطرناک ہے، اور یمنی عوام آل سعودکی حکومت کی جارحیت کے نتائج کواچھی طرح سمجھ چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دراصل سعودی عرب کی یہ خواہش ہے کہ یمن ہمیشہ کمزور رہےاسی لئے اس نے ایک لمبے عرصے سے یہاں کے عوام کے خلاف ظلم وبربریت جاری رکھاہواہے،اب تویہاں کے عوام اس بات سے اچھی واقف ہوچکی ہے کہ آل سعود نے ان کے ساتھ کس طرح وحشیانہ سلوک کیا،اس جنگ کے نتائج نے توان کی اصلی حقیقت کواورواضح کرکے رکھ دیاہے۔
انہوں نے کہا اس حوالے سے یمنی فوج اورعوامی کمیٹی دونوں کے اہم کردار رہے ہیں،اگرچہ بعض قبائل کوتو40 روز گزرنے کے بعد سعودی مظالم کااحساس ہوااورپھر ردعمل شروع کیا۔
ہماری سانسیں طویل اوراختیارات مختلف ہیں۔
سیدالحوثی نے اس بات کوتاکیدکے ساتھ کہا کہ سعودی جارحیت کے پیچھے کوئی قانون کارفرمانہیں ہے، ان کویمن اوراس کی عوام پربے جااس جارحیت کی کوئی بھی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے، جہاں آل سعود نے وہاں پرخواتین، بچے،اوربڑے بڑے رہائشی علاقوں کوتباہ وبربادکرکے رکھ دیا، لیکن اس کے مقابلے میں یہاں کی عوام نے صبرو ثبات کامظاہرہ کیا،جس کے نتیجے میں پھران ظالموں کووہاں سےکوئی نتائج حاصل نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری سانسیں طویل ہیں اوراختیارات مختلف ہیں،ہم اپنی طاقت کامظاہرہ استکباریت کے ذریعے نہیں بلکہ ہماری طاقت توہماری مظلومیت ہی ہے،سوظالم اپنی جارحیت جس طرح سے دکھادیں ہم صرف اپنے اللہ پرہی توکل کرتے ہیں،اوراسی پربھروسہ کرتے ہوئے آگے کی طرف بڑھتے رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کون کہتاہے کہ رہائشی علاقوں،گھروں،اسکولوں،انفرااسٹرکچرزکو تباہ وبربادکرنا کوئی قانوں عمل ہے؟اورہمیں اس بات کاپتابھی ہے کہ بڑی طاقتیں اب سعودی عرب کی اس جارحیت پر پردہ ڈالنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ کون سااسلامی اخلاق ہے جہاں پرخواتین اوربچوں کی قتل وغارت گری کی جائے؟ اورہمارے عوام کے اوپرمحاصرہ کیاجائے؟سواب توسعودی عرب کااصلی چہرہ دنیاکے سامنے عیاں ہوچکاہے،اوراگر فوج اورعوامی کمیٹی نہ ہوتے تو یہ دہشت گردتنظیم القاعدہ کے عناصرہمارے عوام کوچھریوں سے ذبح کرتے۔
انہوں نے اس بات زوردیتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام نے اپنی ثابت قدمی اورصبروتحمل کے ذریعے اس معرکے کوفتح کرلیاہے اس لئے کہ ہم توصرف اللہ تعالیٰ کے سامنے ہی جھکنے والے ہیں،ہمیں ان طاغوتی قوتوں سے کبھی بھی خوف نہیں آتاہے،اورہم اپنےوطن عزیزکی حفاظت کواپناایمان سمجھتے ہیں۔
انہوں نے آخرمیں یہ کہاکہ دراصل سعودی حکومت ہمارے وطن میں بھی وہی خواہش رکھتی ہے جوغاصب اسرائیل کی فلسطین میں تھی کہ وہ ہمارے اندرایک اپناملک بناناچاہتی ہے،ان کامقصد مسئلے کوحل کرناہرگزنہیں ہے بلکہ ان کی خواہش یہ ہے کہ یمنیوں کوجہاں ملے قتل کریں اور سرزمین یمن کوتباہ وبربارکردیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button