دنیا

کینیڈا :داعش میں شمولیت کی کوشش کا الزام ، 10 نوجوان گرفتار

کینیڈا کی پولیس نے داعش میں شمولیت کی کوشش کرنے کے الزام میں 10مشتبہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کوگزشتہ ہفتے مانٹریال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتارکیا گیا اور ان کے پاسپورٹس ضبط کر لیے گئے،پولیس کے مطابق ابھی ان افراد پر باقاعدہ الزامات عائد نہیں کیے گئے جبکہ ان کے اہل خانہ س تحقیقات کی جارہیں ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چند ماہ قبل بھی5 نوجوان لڑکے اور 2لڑکیاں مانٹریال سے روانہ ہو کر ممکنہ طور پر شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند گروپ داعش میں شامل ہوگئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button