مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکام کا اسرائیل کی کمزوری کا اعتراف

صیہونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی حمایت کے بغیر اسرائیل بہت کمزور اور الگ تھلگ ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی سابق وزیر قانون اور صیہونی اتحاد دھڑے کی سربراہ زپی لیونی نے منگل کے روز تل ابیب اور واشنگٹن کے تعلقات متاثرکرنے کے سبب صیہونی حکومت کے موجودہ وزیراعظم بنیامین نتن یاہو پر کڑی تنقید کی- لیونی نےکہا کہ امریکہ کے داخلی امور میں نتن یاہو کی مداخلت اور بارک اوباما کی رضامندی کے بغیر امریکی کانگریس سے ان کا خطاب واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات متاثر ہونےکا باعث بنا- زپی لیونی نے کہا کہ امریکی حمایت کے بغیر اسرائیل اتنا کمزور اور ناتواں ہے جو نہ تو جنگ کرسکتا ہے اور نہ ہی اپنا کوئی مقصد حاصل کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے موجودہ وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے نام نہاد عام انتخابات سے دو ہفتے قبل تئیس مارچ کو امریکی کانگریس سے خطاب کیا تھا- نتن یاہو نے یہ خطاب، امریکی کانگریس کے ریپبلکن سربراہ جان بوئینر کی دعوت پر اور وائٹ ہاؤس سے کسی بھی طرح کے صلاح و مشورے کے بغیر کیا تھا جس پر وائٹ ہاؤس اور ڈیموکریٹ ارکان نے منفی ردعمل کا اظہار کیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button