عراق
عراق،صوبہ الانبارکوداعش کے کنٹرول سے آزادکرانے کے لئے اہم اقدامات۔
شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} عراق،عوامی رضاکارانہ فورسز”الحشدالشعبی” کی جانب سے صوبہ الانبارکوداعشی دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزادکرانے کے اہم اقدامات کیے گیے ہیں۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق الحشدالشعبی کے ایک بڑےمسئول نے اپنانام ظاہرنہیں کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے صوبہ الانبارکوداعشی دہشت گردوں سے آزادکرانے کے اہم اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔
انہوں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ عنقریب عراقی غیورعوام صوبہ الانبارکی آزادی کی نوید سنے گی۔
کہاجاتاہے کہ صوبہ الانبارکے علاقے خاص طورسے الرمادی سٹی پرداعشیوں کاکنٹرول تھا جہاں پر ان دہشت گردوں نے دسیوں نہتے شہریوں کوپھانسی کے دارمیں لٹکایاہے،اورہزاروں کی تعدادمیں لوگوں کووہاں سے ہجرت کرکے نکلنے پرمجبور کیاہے۔