لبنان

حزب اللہ نے ایک بڑی تخریبی کاروائی ناکام بنادی

حزب اللہ نے شام کی سرحد پر تکفیری دہشت گردوں کی ایک بڑی تخریبی کاروائی کو ناکام بنادیا ہے
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے شام کی سرحد پرتکفیری دہشتگردوں کی ایک گاڑی کو تباہ کردیا ہے اس گاڑی میں پانچ سو کلو دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا- بتایا جاتا ہے کہ شام کی فوج نے حزب اللہ کے مجاہدین کے تعاون سے سرحدی علاقے قلمون میں، دہشتگردوں کے خلاف دو طرف سے کئی کاروائیاں شروع کی ہیں- شام کی فوج نے مشرقی حصے سے حملہ کیا جبکہ حزب اللہ کے مجاہدین، مغربی سمت سے آگے بڑھے اور اس طرح دہشتگرد گروہ دونوں طرف سے محصور ہوگئے اور شامی فوج اور حزب اللہ کے حملوں کے سامنے ٹھہر نہ سکے- اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ اور شامی فوج القلمون کا اسی فیصد سے زیادہ علاقہ آزاد کرا چکی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button