مشرق وسطی

"داعش کے کارکن سے شادی کرنے والی خاتون کی شوہرسے ناقابل یقین شرط

شیعت نیوز۔داعش کی ایک جنگجو خاتون کے نکاح نامے میں موجود عجیب و غریب شرط کا انکشاف کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگجوؤں کی دلہنیں تشدد پسندی میں اپنے مردوں سے کہیں آگے ہیں۔ عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی نکاح نامے کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگجو دلہن نے نکاح کی ایک ہی شرط رکھی ہے کہ اسے اس کا شوہر خودکش حملہ آور بننے سے منع نہیں کرے گا۔ <شرط میں کہا گیا ہے کہ اگر داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی خاتون کی خود کش حملہ آور بننے کی درخواست قبول کرتے ہیں تو اس کےشوہر اسے خود کش مشن پر جانے سے منع نہیں کرے گا۔ اس شرط کے نیچے دولہا اور دلہن دونوں کے دستخط موجود ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ نکاح نامے کی دستاویز پہلی دفعہ الرائی میڈیا کے چیف انٹرنیشنل کوریسپونڈنٹ ایلیاہ ماگنیئر سامنے لائے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنگجو دلہن غالباً کمسن ہے اور اسے اس حد تک گمراہ کیا گیا ہے کہ وہ بے گناہ انسانوںکے قتل کو نیک کام سمجھ رہی ہے اور اس کی اجازت کو نکاح نامے میں شرط کے طور پر بھی لکھوادیا ہے

 

safsf

متعلقہ مضامین

Back to top button