مشرق وسطی

شام،قلمون کی موسی پہاڑی پرمجاہدین اورشامی فوج کامکمل کنٹرول

شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) شامی فوج اوراسلامی مقاومتی فورس نے مکمل طورسےموسی کی پہاڑی پر اپنا کنٹرول سنبھال لیاہے۔
العھد نیوزرپورٹ کے مطابق آج شام اورلبنان کے سرحدی علاقوں میں پہاڑی سلسلے قلموں میں واقع ایک موسی نامی پہاڑی جس کی بلندی سطح سمندرسے2580میٹر لمباہےپرمکمل کنٹرول کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج علی الصباح شامی فوج اوراسلامی مقاومتی مجاہدوں نےایک اہم کاروائی انجام دیتے ہوئے دشمن کوشکست دے کریہاں پراپنامکمل قبضہ جمالیاہے۔
کہاجاتاہے یہ وہ مقامات ہیں جہاں پردہشت گردجماعتوں کے اہم ٹھکانے واقع ہیں،جہاں اس وقت مجاہدوں نے ان کارابطہ جرودعرسال میں واقع دہشت گردوں سے کاٹ دیاہے۔
ذرئع کے مطابق ادھرعرسال میں دودہشت گردجماعتوں داعش اورالنصرہ فرنٹ کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں طرفین کے درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button