یمن

یمن پر سعودی حملوں میں تین ہزار آٹھ سو افراد شہید

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں تین ہزار سے زائد افراد کے شہید ہونے کے علاوہ ایک لاکھ سے زائد یمنی شہری، بے گھر بھی ہوئے ہیں- یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد بھی آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں دو ہزار آٹھ سو افراد ایسے ہیں جن کی حالت نازک ہے- یمن میں شہید ہونے والے عام شہریوں میں عورتوں اور بچّوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے اور اب تک پانچ سو تین بچے اور دو سو اٹھارہ عورتیں شہید ہوچکی ہیں- زخمیوں میں بھی عورتوں اور بچوں کی تعداد خاصی زیادہ ہے بتایا جاتا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت میں زخمی ہونے والوں میں ایک ہزار سے زائد بچّے اور سات سو پجّیس عورتیں شامل ہیں- گذشتہ پچاس روز کے دوران یمن میں ،پانچ سو ساٹھ، رہائشی علاقوں اور ،نو سو بتّیس، غیر فوجی علاقوں ،چّون، اسپتالوں اور طبّی مراکز، چھبّیس، مساجد اور ،ایک سو اڑسٹھ، تعلیمی مراکز پر حملہ اور بمباری کی گئی ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب نے عوامی انقلاب کو روکنے اور اپنی پٹھو حکومت قا‏ئم کرنے کے لئے کچھ عرب ملکوں کے ساتھ مل کر یمن پر چھبّیس مارچ سے حملے شروع کئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button