مشرق وسطی

بحرین، شیخ علی سلمان تاحال گرفتار،مختلف علاقوں میں مظاہرے شدت اختیار کرگئے۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} بحرین کے مختلف علاقوں میں آج شیخ علی سلمان کی بے گناہ گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پرمظاہرے ہوئے۔
العالم نیوزچینل رپورٹ کے مطابق سرزمین بحرین میں آج بھی بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لئے مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے مظاہرے ہوئے جن میں شریک افرادکاکہناتھا ظالم آل خلیفہ گماشتوں نے سرزمین بحرین میں بسنے والوں کاجیناحرام کرکے رکھا ہواہے جہاں الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان سمیت دیگرسینکڑوں بے افراد کو قیدوبندکی زندگی گزارنے پرمجبورکیاہواہے۔
ذرائع کے مطابق ظالم آل خلیفہ کےگماشتوں کی جانب سے ان پرامن مظاہرہ کرنے والوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button