سعودی عرب

شیخ نمر سے اظہار یکجہتی، سعودی عرب اور بحرین میں بڑے پیمانے پرمظاہرے

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} سعودی عرب اور بحرین کے عوام نے سعودی جیل میں قید ممتاز عالم دین آیۃ اللہ الشیخ باقر النمر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آل سعودکی ظالمانہ پالیسیوں کےخلاف مظاہرے کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقوں القطیف اور العوامیہ کے باشندوں نے مظاہرے کرکے سعودی عرب کے اسیر عالم دین آیۃ اللہ شیخ باقر النمر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا-
ذرائع کے مطابق اسی قسم کے مظاہرے بحرین کے دارالحکومت منامہ کے جنوبی علاقے میں بھی کیے گئے اور بحرینی عوام نے بھی آیۃ اللہ شیخ باقر النمر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا-
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کے عوام نے ساتھ ہی سعودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی – واضح رہے کہ آل سعود کے کارندوں نے جولائی 2012میں آیۃ اللہ شیخ باقر النمر پر قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد انھیں گرفتار کرکے جیل میں بند کردیاہے- ان پر عوام کو آل سعود حکومت کے خلاف اکسانے جیسا بےبنیاد الزام عائد کیا گیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button