سعودی عرب

سعودی عرب میں شاہی بغاوت: سابق ولی عہد مقرن کو قتل کرنے کی کوشیش،عرب اخبار کا دعوی

شیعت نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان نے ولی عہد مقرن بن عبد العزیز کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد گھر میں نظر بند کردیا ہے شاہزادہ مقرن بن عبدالعزیز یمن پر فوجی کارروائی کے خلاف تھےبعض ذرائع شاہزادہ مقرن کے قتل کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔
لیبیا کے عرب نامہ نگار اسعد امبیہ ابو قلیلہ نے لحج نیوز میں دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان نے ولی عہد شاہزادہ مقرن بن عبد العزیز کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد گھر میں نظر بند کردیا ہے مقرن بن عبدالعزیز یمن پر فوجی کارروائی کے خلاف تھے۔ عرب نامہ نگار کے مطابق سابق ولی عہد شاہزادہ مقرن بن عدالعزیز کو کسی سے ملاقات کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔ لیبیائي نامہ نگار کے مطابق قوی امکان ہے کہ مقرن بن عبدالعزیز کو قتل کردیا گیا ہو۔الخبر پریس کے مطابق شاہزادہ مقرن کے محل کے اندر سے فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button