ایران

وہابیت کی عمر اختتام کو پہنچ گئی ہے،آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی

شیعت نیوز: قم میں شیعوں کے ایک بزرگ مرجع نے دنیا میں وہابیت کے بڑھتے ہوئے ہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہابیت کی عمر اختتا کو پہنچ گئی ہے مسلمانوں کے سامنے وہابیت کا مکروہ اور غیر اسلامی چہرہ نمایاں ہوگیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں شیعوں کے ایک بزرگ مرجع آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے دنیا میں وہابیت کے بڑھتے ہوئے ہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہابیت کی عمر اختتا کو پہنچ گئی ہے مسلمانوں کے سامنے وہابیت کا مکروہ اور غیر اسلامی چہرہ نمایاں ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہابیوں نے مسلمانوں کے قتل کے نئے اور ہولناک طریقہ ایجاد کئے ہیں جن کا اس سے پہلے کہیں کوئی نام و نشان نہیں تھا انھوں نے کہا کہ وہابی مسلمانوں کی تکفیر میں ایکدوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ چیز یمن جنگ میں مزید نمایاں ہوگئی جو وہابیوں کی مزید رسوائی کا سبب بن گئی ہے انھوں نے کہا کہ وہابیوں نے جنت البقع کو شہید اور ویران کردیا اور اب وہ حرمین شریفین کو ویران اور شہید کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن مسلمان انھیں اس کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button