پاکستان

گورنر جی بی کی انتقامی کارروائیاں جاری رہیں تو ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے، ناصر شیرازی

شیعت نیوز :گورنر گلگت بلتستان کی انتقامی کارروائیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں گی، یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے، یمن کے مظلومین کی حمایت جرم ہے تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے، ہم پاکستان کو گلف ممالک کی کالونی نہیں بننے دیں گے، ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں، خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے سیاسی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نون لیگ کی شکست نوشتہ دیوار ہے، بوکھلاہٹ میں متعصب غیر مقامی گورنر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، ہمارے رہنماوُں کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے الیکشن مہم کو متاثر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، جسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے، اگر اس انتقامی کارروائی کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کے ذمہ دار برجیس طاہر ہوں گے، اور انہیں اس کا حساب دینا پڑیگا، ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد گورنر تمام تر سرکاری وسائل کے ساتھ الیکشن مہم پر اثر انداز ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، نون لیگ ماضی سے سبق سیکھیں اور انتقامی کارروائیوں سے باز رہیں۔ سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کا فطری دفاع ہیں، ہمارے آباوُ اجداد نے اس وطن کے لئے جانی و مالی قربانیاں دیں، آج بانیاں پاکستان کے ورثاء کو دیوار سے لگانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، حکمران یاد رکھیں کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button