ایران

امریکہ کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتے: جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کامیابی کے حقیقی امکان کو مد نظر رکھتے ہوئے طویل المیعاد جنگوں کی صلاحیت حاصل کر لی ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتا ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے بدھ کے روز ایران کے ٹی وی چینل ایک سے گفتگو کے دوران امریکی حکام کی جانب سے حملے کی دھمکیوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب فوجی طاقت کے استعمال کا زمانہ گزر چکا ہے اور امریکہ کو اپنی ماضی کی جنگوں میں کمزور فوجوں پر حاصل ہونے والی فتح کا موازنہ ایران اسلامی سے جنگ کے ساتھ نہیں کرنا چاہۓ اور اپنے اندازوں میں غلطی کا شکار نہیں ہونا چاہئے-
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اگر امریکہ روئے زمین پر فضائی اڈے سے استفادہ کرے گا تو اسے جان لینا چاہئے کہ اس فضائی اڈے کو جلا کر راکھ کر دیا جائے گا- انھوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ کے طیارے فضا میں پرواز کریں گے تو وہ جان لیں اس ساری فضا میں آگ ہی آگ نظر آئے گی- جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ملت ایران ایک آزمائی ہوئی ملت ہے اور یہ ملت جنگ کا تجربہ بھی رکھتی ہے اس لئے اس کو دوبارہ آزمانا ایک غلطی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button