گلگت بلتستان الیکشن، نواز لیگ نے کالعدم طالبان اور لشکر جھنگوی سے اتحاد کرلیا
شیعت نیوز۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں کالعدم جماعتوں کے آزاد امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے، اب تک نیوز کے مطابق جون میں ہونے والے الیکشن میں کالعدم جماعتوں کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن کالعدم تنظیموں نے نواز لیگ سے مذاکرات کے بعد ان تنظیموں کو آزاد امیدوار کی حثیت سے انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بیان بھی قابل مذمت ہے، الیکشن کمیشن کا واضع کرنا ہوگا کہ آیا کس کے حکم پر انہوں نے ملک دشمن دہشتگرد جماعتوں کے بدنام دہشتگردوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے
واضع رہے کہ گلگت بلتستان میں الیکشن اگلے ماہ جون میں ہونگے ، یہاں کی آبادی شیعہ مسلمانوں پر مشتعل ہے، اور ڈیموگرافی کے مطابق شیعہ جماعتیں یا انکی حمایت یافتہ جماعت ہی حکومت بناتی ہے، چونکہ نواز لیگ کی شیعہ دشمن پالیسی کے سبب حالیہ الیکشن میں انہیں شیعہ حمایت حاصل نہیں اس لیئے انہوں نے شیعہ تنظیموں کے مقابل میں کالعدم جماعتیں طالبان اور لشکر جھنگوی سےاتحاد قائم کیا ہے۔