پاکستان

پی پی پی اپنے تنظیمی اختلافات کو خود حل کرے اور ملت جعفریہ کو اس میں استعمال نہ کرے ایم ڈبلیو ایم

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد امامی نے بدین میں عزاداروں اور امام بارگاہ کے ٹرسٹیز کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدین سے گرفتار عزاداروں اور ٹرسٹیزکو فوری رہا کیا جائے ،پی پی پی اپنے تنظیمی اختلافات کو خود حل کرے اور ملت جعفریہ کو اس میں استعمال نہ کرے،عزاداروں اور ماتمیوں کی گرفتاری پر خاموش نہیں رہیں گئے ،بدین میں شیعہ دشمن پی پی پی رہنماشیعہ عزاداروں کو گرفتار کروا رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ فوری طور پر گرفتار شیعہ عزاداروں کی رہائی کو یقینی بناکر حالات کو مذید خراب ہونے سے بچائیں ،بدین میں مسجد و امام بارگاہوں اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گئے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں ان کا مذید کہنا تھا کہ ملت جعفریہ ذوالفقار مرزااور آصف زرداری کے درمیان فریق نہیں بننا چاہتی ، یہ انکی پارٹی کے اندرونی مسائل ہیں جنہیں اندرہی حل ہونا چاہئے، سندھ حکومت نے متعصبانہ رویہ ترک نہ کیاتو بدین میں لگنے والی ا?گ پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی،انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بدین میں اہل تشیع کے مقدسات کے تحفظ اور شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنائیں جبکہ بدین سے گرفتار اہل تشیع معززین اور امام بارگاہ کیٹرسٹیز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button