مقبوضہ فلسطین

غاصب اسرائیلی آرمی کاالقدس سٹی پردھاوامتعدد فلسطینی جوان گرفتار۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} غاصب اسرائیلی آرمی کی جانب سے مقبوضہ القدس سٹی پردوبارہ سے دھاوابولناشروع کیاگیاہے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی جوان گرفتارکئے گئے ہیں۔
المناراخباررپورٹ کے مطابق غاصب آرمی کی جانب سے آج 17سالہ عبدالرحیم عزالدین بربرکو مسجدالاقصی کے جنوب میں واقع علاقہ رأس العامودمیں موجودان کے گھرسے گرفتارکیاگیا۔
اس علاوہ دوسگے بھائیوں21سالہ محمد اورربیع عسیلۃ کوان کے گھرپرچھاپہ مارکرگرفتارکئے گئے جبکہ ان کے گھرکے دیگرافرادکوزودوکوب کئے گئے۔ذرائع کے مطابق ادھرمقبوضہ القدس کےشمال مشرق سے24سالہ محمداِسعیدکوبھی گرفتار کیاگیاہے۔
ذرائع کایہ بھی کہناہے کہا قدیم القدس سے23سالہ سعیدابوالھوی،باسل خلیل الصیادسمیت گزشتہ ماہ کل114فلسطینی جوانوں کوغاصب اسرائیلی آرمی نے گرفتار کیاہے جن میں 40بچے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button