دنیا

سعودی عرب نے یمن پر حملوں کے دوران ممنوعہ امریکی کلسٹر بم استعمال کئے ہیں، ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران یمن پر بمباری میں امریکہ کے فراہم کردہ کلسٹر بم برسائے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیوز، تصاویر اور دوسری دستاویزات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانے والے اتحاد نے شمالی یمن میں واقع صوبہ صعدہ کے قریب کلسٹر بم برسائے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ کم از کم دو حملوں میں کلسٹر بم استعمال کئے گئے۔ البتہ ہیومن رائٹس واچ نے ان حملوں میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button