یمن

یمن،ظالم آل سعودکی جانب سے پھرفضائی حملے،رہائشی علاقوں کانشانہ بنایاگیا۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} یمن کی دارالحکومت سمیت دیگرصوبوں پرظالم آل سعودکی جانب سے فضائی حملے آج بھی جاری رہے،جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرشہادت واقع ہوئی ہے۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق سرزمین یمن پرظالم آل سعودکے فضائی حملے آج بھی جاری رہے، جس کے نتیجے میں صوبہ عدن کے رہائشی علاقے سمیت،وہاں کےاہم تنصیبات پلوں،سڑکوں کونشانہ بنائے گئے،جبکہ دوسری جانب داراحکومت صنعاء میں بڑے پیمانے پرمالی نقصانات پہنچے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ادھرصوبہ لحج میں یمنی فورسزنے مقامی لوگوں کے تعاون سے دہشت گرد جماعت القاعدہ کے خلاف کاروائیاں انجام دیے جس کے باعث دہشت گردوں کوبڑے پیمانے پر خسارے سے دوچارکیاگیاہے۔
ادھرتحریک انصاراللہ کے ترجمان محمدعبدالسلام نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ اس خبر کی کوئی صداقت نہیں ہے کہ صوبہ عدن میں آل سعودکی جانب سے فوج اتاری گئی ہو۔
انہوں نے کہا کہ آل سعوداس طرح کے اقدامات کبھی بھی نہیں کرسکتے ہیں اوریہ کہ عدن پریمنی فوج اورمقاومی لوگوں کاقبضہ ہے،القاعدہ وہاں داخل ہوہی نہیں سکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button